Call Us Now

021-111-664-664
Book Appointment

منکی پاکس — علامات، پھیلاؤ اور کب طبی مدد حاصل کریں

منکی پاکس — علامات، پھیلاؤ اور کب طبی مدد حاصل کریں

منکی پاکس — علامات، پھیلاؤ اور کب طبی مدد حاصل کریں

 آگاہی، بروقت تشخیص اور محفوظ دیکھ بھال کے لیے رہنمائی

منکی پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جس نے حالیہ برسوں میں عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ بیماری قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتی ہے اور اس کی ابتدائی علامات بعض اوقات عام بیماریوں سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔
 اسی لیے اس کے پھیلاؤ، علامات اور بروقت طبی مدد کے بارے میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

ابتدائی علامات کیا ہیں؟

منکی پاکس کی علامات عام طور پر فلو جیسی علامات سے شروع ہوتی ہیں، جیسے بخار، تھکن ،سر درد ،پٹھوں میں درد ، لمف نوڈز (غدود) میں سوجن ان علامات کے بعد جلد پر ایک خاص قسم کا دانے دار ریش ظاہر ہوتا ہے،، جو چہرے ہاتھوں یا جسم کے دیگر حصوں پر نمودار ہو سکتا ہے ، ابتدا میں ہلکے دھبوں کی صورت میں ہوتا ہے بعد میں پانی سے بھرے چھالوں میں تبدیل ہو جاتا ہے  آخرکار خشک ہو کر ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

ان علامات کی بروقت پہچان خاص طور پر ان افراد کے لیے اہم ہے جو کسی متاثرہ شخص کے قریب رہے ہوں۔

یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے؟

:منکی پاکس بنیادی طور پر درج ذیل طریقوں سے منتقل ہوتی ہے

متاثرہ جلد یا زخموں کے ساتھ براہِ راست رابطہ

جسمانی رطوبتوں کے ذریعے

آلودہ اشیاء جیسے کپڑے یا بستر

طویل عرصے تک قریبی آمنے سامنے رہنا

بعض صورتوں میں، لمبے اور قریبی رابطے کے دوران سانس کے قطرات بھی اس کے پھیلاؤ میں کردار ادا کر سکتے ہیںں 

بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

:صفائی اور ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھیں

متاثرہ افراد سے غیر ضروری قریبی رابطے سے گریز کریں

علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی مشورہ حاصل کریں

کب ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے؟

:اگر آپ کو درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو تاخیر نہ کریں

بغیر کسی واضح وجہ کے جلد پر دانے یا ریش

 بخار کے ساتھ جسم میں درد

لمف نوڈز میں سوجن

کسی مشتبہ یا متاثرہ شخص سے حالیہ رابطہ

جلد طبی معائنہ نہ صرف آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے بلکہ دوسروں کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ایم ایم آ ئی ہسپتال کی تیاری اور خدمات

ایم ایم آئیہسپتال میں مشتبہ وائرل انفیکشن کے مریضوں کا باقاعدہ اور منظم طریقے سے چیک اپ کیا جاتا ہے تاکہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج ممکن ہو۔

:ہماری ہیلتھ کیئر ٹیم

ابتدائی علامات کی فوری شناخت کرتی ہے

ضروری ٹیسٹ کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے

مریضوں کو مؤثر نگہداشت فراہم کرتی ہے

سخت انفیکشن کنٹرول پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے مریض اور عملے کی حفاظت یقینی بناتی ہے

اہم پیغام

اگر آپ کو غیر معمولی علامات محسوس ہوں، خاص طور پر ممکنہ ایکسپوژر کے بعد، تو طبی مشورہ لینے میں دیر نہ کریں۔

بروقت تشخیص نہ صرف جلد صحت یابی میں مدد دیتی ہے بلکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

Share this post